Friday, 26 February 2016

تلگودیشم حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ اور لاپرواہی کی وجہ سے ریلوے بجٹ میں ریاست کے ساتھ ناانصافی کی گئی




آندھرا کانگریس کمیٹی کے صدر رگھوویرا ریڈی نے کہا ہے کہ تلگودیشم حکومت کے غیرذمہ دارانہ رویہ اور لاپرواہی کی وجہ سے ریلوے بجٹ میں ریاست کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ ریاست کی تنظیم جدید بل میں ریلوے زون اور وشاکھا میٹرو ریل سے متعلق کئے گئے وعدوں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس حکومت اقتدار پر ہوتی تو تنظیم جدید بل میں کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جاسکتا تھا۔ رگھوویرا ریڈی نے کہا کہ چندرابابو نائیڈو کی وجہ سے ریاست کو نقصان ہورہا ہے ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: