جے ڈی یو کے لیڈرکے سی تیاگی نے کہا ہے کہ ایکتا کپور کے سیریل میں طویل عرصہ سے کام کرنے کی وجہ سے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو عادت پڑ چکی ہے ۔ اداکاری کی عادت مرکزی وزیر نے اب تک چھوڑی نہیں ہے ۔ تیاگی نے کہا کہ جو فلمی ڈائیلاگ انہوں نے راجیہ سبھا میں ادا کئے ہیں اس کی حقیقت بھی سامنے آچکی ہے ۔ تیاگی نے کہا کہ یہ کہنا کہ سر کٹادوں گی پارلیمنٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے ۔ جے ڈی یو لیڈر نے سمرتی ایرانی کو مشورہ دیا کہ انہیں اداکاری کو چھوڑ کر پارلیمنٹ کی روایات کو اختیارکرنا چاہئے ۔

Post a Comment

 
UA-24837031-1