Friday, 26 February 2016

غیرمصدقہ بیانات کو شواہد کے طور پر نہ پیش کیا جائے : سیتارام یچوری


دوسری طرف بائیں بازو کے لیڈر سیتارام یچوری نے مرکزی وزیر سمرتی ایرانی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ غیرمصدقہ بیانات کو شواہد کے طور پر نہ پیش کیا جائے ۔ یچوری نے یہ بھی کہا کہ مرکزی وزیر نے جو بھی بات کہی ہے وہ غیرمصدقہ ہے ۔ یچوری نے روہت خودکشی معاملہ پر مرکزی وزراء کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ یچوری نے یہ بھی سوال کیا کہ کون اچھا ہندو ہے کیا اس کا بھی صداقتنامہ دیا جائے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ایک نوجوان طالب علم کو خودکشی کیلئے مجبور کیا گیا۔ روہت خودکشی معاملہ پر راجیہ سبھا میں مسلسل بحث جاری رہی ۔ اسپیکر پی جے کورین کو ارکان کو سمجھانے کیلئے کافی مشقت کرنی پڑی

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: