Monday, 29 February 2016

ایس یو وی لکژری گاڑیاں‘ سگریٹ ‘ تمباکو اشیا ‘ موبائل کالس اور ہوٹل میں کھانا ہوا مہنگا




وزیر فینانس ارون جیٹلی کی طرف سے پیش کئے گئے بجٹ میں تمباکو اشیا پر دس تا پندرہ فیصد کی اکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے جس سے سگریٹ ‘ پان مسالہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔ جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے ان میں برانڈیڈ ملبوسات ‘ آرٹی فیشیل اور غیرچاندی کی جیویلری‘ طلائی زیورات ‘ کمپیوٹرس ‘ موبائل فون ‘ سینما ٹکٹ ‘ فضائی سفر کے ٹکٹ ‘ ریسٹورنٹ میں کھانا‘ موبائل شرحوں میں اضافہ ‘ بیوٹی پارلرس سے جڑی ہوئی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوجائے گا ۔ ایس یو وی اور لکژری گاڑیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ جن چیزوں کی قیمتوں میں کمی آئے گی ان میں ڈائیلاسیس کے آلات ‘ ریفریجریٹرس اور چپلیں شامل ہیں ۔

SHARE THIS

Author:

Hyderabad No.1 News Channel

0 comments: